26

چیئرمین نیب کا کرپشن کیسز میں دبائو قبول کرنے سے انکار

اسلام آباد(بیوروچیف)آفتاب سلطان جاوید اقبال نہیں ہیں۔ جو لوگ موجودہ چیئرمین نیب کو دبائو میں لا کر سابق انتہائی متنازع چیئرمین کی زیر قیادت بیورو کی سیاہ تاریخ کو دہرانا چاہتے ہیں تو انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ان کا واسطہ غلط شخص سے پڑ گیا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان پر ادارے کے کچھ معاملات کے حوالے سے دبائو ڈالا جا رہا ہے۔ وہ کسی بھی طرح کا دبائو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں، کسی کیخلاف غلط مقدمہ کرنے کو تیار نہیں اور ساتھ ہی کسی کیخلاف غیر منصفانہ انداز سے کوئی کرپشن کیس یا زیر التوا انکوائری کو ختم کرنے کے خواہشمند بھی نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آفتاب سلطان کی تشویش اور تحفظات سے وزیراعظم شہباز شریف کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں