19

چیئرمین PTi عمران خان عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں

ساہیوال (بیوروچیف)پی ڈی ایم والوں نے اس وقت جس قسم کی مہنگائی کی بمباری اور مہنگائی کے جو ڈرون حملوں کا سلسلہ آئی ایم ایف کے کہنے پر غریب عوام پر شروع کرکھا ہے۔ ان سب ایشوز سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے روز ہمارے قائد عمران خان کی گرفتاری کے شوشے چھوڑے جاتے ہیں اور وہ لوگ جو دوائی لینے کا بہانہ کرکے یورپ اور لندن کی سیریں کرتے پھر رہے ہیں انہیں کوئی قانون پوچھنے والا نہیں۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف صوبائی اسمبلی کے امیدوار PP.197میاں بابر صغیر انجم نے اخبار نویسیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے بڑا قوم کے ساتھ مذاق کیا ہو گا کہ جو شخص ملک میں رہ کر اپنے ہم وطنوں کے حقوق کی جنگ لڑرہا ہے۔اس پر کبھی قاتلانہ حملے کیئے جاتے ہیں تو کبھی ریاستی زور اور جبر پر اس کو مجبور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ وہ اس مقدمے میں پیش ہو جس کے بارے میں اس نے قوم کو ایک،ایک رسید جمع کروادی ہے مگر اس سے پہلے جو حکمران توشہ خانے سے اربوں کروڑوں روپے کی چیزیں لے گئے ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں