37

چیف آفیسر بلدیہ سرگودھا کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

سرگودہا(بیوروچیف)چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن طارق پرویا نے کہا ہے کہ سڑکوں ‘ گلی محلوں میں تعمیراتی میٹریل رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایسے افراد جنہوں نے تعمیراتی میٹریل (ریت ‘ بجری ‘ اینٹ روڑے) سڑکوں پر رکھے ہوئے ہیں انہیں تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ سات دنوں کے اندر تمام میٹریل اٹھا لیں ۔ سی او ایم سی نے کہا ہے کہ ڈیڈ لائن کے بعد ایم سی کا عملہ انسداد تجاوزات سڑکوں ‘ گلی محلوں میں موجود تمام تعمیراتی میٹریل اٹھا کر ضبط کر لے گا اور اس کو اٹھانے کا خرچہ مالک سے وصول کیاجائیگا ۔انہوں نے کہا کہ دکاندار بھی اپنی دکانوں کے باہر موجود ہر قسم کی تجاوزات کو ختم کر دیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں