چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر محمد آصف رضا کی ہدایت پر سی او ضلع کونسل کا لالیاں کا وزٹ، سی او ایم سی لالیاں و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے سی او ضلع کونسل نے میاں محمد صدیق لالی لالیاں کے پارک کا تفصیلی وزٹ کیا اس موقع پر سی او ضلع کونسل میڈم عظمت فردوس کا کہنا تھا کہ پارک میں نصب لائٹس کو مکمل طور پر فنگشنل کیا جائے پارک کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ سی او ایم سی و دیگر افسران ہنگامی طور پر پارک کے اندر اور باہر صفائی کروائیں۔ سی او ضلع کونسل نے لالیاں کے فلٹر پلانٹس کا بھی تفصیلی وزٹ کیا اور ہدایات جاری کیں۔
32