فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) روزنامہ تجارتی رہبر فیصل آباد کے منیجنگ ایڈیٹر عتیق الرحمن کے چھوٹے بھائی چیف ایڈیٹر روزنامہ سعادت عمیق الرحمن سیفی رضائے الٰہی سے انتقال فرماگئے مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ رات 11بجے فیضان مدینہ ( مدینہ ٹائون ) میں ادا کی گئی مرحوم کی دوسری نماز جنازہ آج کمالیہ میں اداکی گئی آبائی قبرستان کمالیہ شہرمیں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا مرحوم نیک ‘متقی اورپرہیزگارانسان تھے انکی نمازجنازہ میں ہرمکتبہ فکرکے افراد نے شرکت کی’مرحوم عمیق الرحمان نے اپنی تمام زندگی اصولوں کے مطابق بسر کی صحافت میں ان کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں زردصحافت کے سخت خلاف تھے ۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹرہمایوں طارق’ نیوزایڈیٹر ریاض ملک سمیت فیصل آباد کے صحافتی’سماجی’کاروباری حلقوں وکلاء کا مرحوم کے پسماندگان اورعزیزواقارب سے اظہار تعزیت’مرحوم کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کیلئے دعائیں مرحوم کے بیٹے حامد مصطفی سیفی کاموبائل فون نمبر0345-7746185ہے۔
41