38

چینی آج سے 20روپے فی کلو سستی کرنے کا اعلان

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے ماہ رمضان میں 20 روپے فی کلو سستی چینی عوام کو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان پر عملدرآمد حکومت پنجاب کے تعاون سے آج 27مارچ 2023 سے شروع ہو گا۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین چوہدری محمد ذکا اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ شوگر انڈسٹری نے پنجاب بھر میں نگران حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ہر ضلع میں رعایتی ریٹ پر چینی کی فراہمی کیلئے ایک ایک شوگر ملز کو مقرر کیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ اس ریٹ پر چینی سستے سٹالوں پر مہیا کرینگے تو انہوں نے بتایا کہ ہم بیس روپے کی رعایت فی کلو صارفین خریداروں کو دینگے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ شوگر انڈسٹری کی پیداواری لاگت ایک سو پندرہ روپے فی کلو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں