78

چینی باشندوں کی سکیورٹی مزید سخت

لاہور (بیوروچیف) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں بجلی چوری کی ایف آئی آرز فوری درج، کی جائیں ، ملزمان کی گرفتاری اور چالانوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کی بجلی چوروں کے خلاف کارکردگی دیگر صوبوں کی نسبت واضح طور پر بہتر رہی، پنجاب پولیس نے 06 ماہ کے دوران بجلی چوروں کے خلاف 83 ہزار 645 مقدمات درج کئے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے ساتھ ساتھ آمدورفت کے روٹس کو محفوظ بنایا گیا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردی اور سمگلنگ کے تدارک کے لئے بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹوں پر چیکنگ بڑھانے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں