24

چینی صدر کا سعودی ولی عہد کو فون

بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فون پر بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان فالو اپ بات چیت کی حمایت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب اور ایران مذاکرات کے نتائج کی بنیاد پر اپنے تعلقات مسلسل بہتر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ چین اور سعودی تعلقات کو فروغ دینے، بنیادی مفادات سے متعلق مسائل پر مضبوطی سے ایک دوسرے کی حمایت کریں گے۔ انہو ں نے کہا کہ چین اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے مزید تعاون کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں