24

چینی مدد، ایران سعودی تعلقات بحال

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب نے تعلقات بحال اور سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے اور اس ضمن میں باضابطہ معاہدہ طے پاگیاہے جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام اورعدم مداخلت کی پالیسی پرکاربندرہیں گے۔پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر لانے کا خیر مقدم کیا ہے ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو پختہ یقین ہے کہ یہ اہم سفارتی پیش رفت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق صدر شی جن پنگ کی کوششوں سے ایران اور سعودی عرب کے حکام کے مابین 6 سے 10 مارچ مذاکرات ہوئے تھے ۔بیجنگ میں سعودی عرب، ایران اور چین کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق تہران اور ریاض نے اتفاق کرلیا ہے کہ آپس میں سفارتی تعلقات اور اپنے سفارت خانے اور مشنز دو مہینوں سے پہلے بحال کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں