37

چین سے مزید 40بوگیاں آئندہ ماہ کے آخر تک پاکستان پہنچ جائینگی

سرگودھا (بیوروچیف) چین سے مزید 40بوگیاں آئندہ ماہ کے آخر تک پاکستان پہنچ جائینگی جس کے بعد محکمہ ریلوے نے مزید ٹرینوں کے اجراء کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور 15اپریل سے محکمہ ریلوے کے نئے ٹائم ٹیبل میں سرگودھا کے شہریوں کیلئے سرگودھا سے کراچی تک کیلئے سپر ایکسپریس کو بحال کرنے کی نوید سنادی گئی ہے جبکہ سرگودھا سے لالہ موسیٰ کے درمیان چلنے والی چناب ایکسپریس کا روٹ 15اپریل سے بڑھا کر فیصل آباد تک لالہ موسیٰ کیا جارہا ہے محکمہ ریلوے کو یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ چناب ایکسپریس کا روٹ فیصل آباد سے براستہ سرگودھا ملکوال منڈی بہائوالدین لالہ موسیٰ جہلم گوجرہ راولپنڈی تک بڑھایا جائے جس پر محکمہ ریلوے نے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے دوسری طرف 15اپریل سے سرگودھا اور ملتان کے درمیان ساندل ایکسپریس کو بھی میاں نواز شریف ایکسپریس کے نام سے بحال کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ریلوے ذرائع کے مطابق 15اپریل سے سرگودھا اور کراچی کے درمیان سپر ایکسپریس اور سرگودھا ملتان کے درمیان براستہ جھنگ نواز شریف ایکسپریس کو بحال کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں