104

چیک پوسٹوں پر جوان مستعدد ہو کر ڈیوٹی نبھائیں

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس آفیسر محمد سلیم مروت نے ڈیرہ اسماعیل خان کی ہتھالہ پولیس چیک پوسٹ ، حال ہی میں دہشتگردی کا نشانہ بنانے والی پولیس چوکی ٹکواڑہ، یارک ٹول پلازہ اور تھانہ یارک کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ محمد شعیب نے آر پی او محمد سلیم مروت کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی آر پی او ڈیرہ محمد سلیم مروت سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے اور دہشتگردوں کی طرف سے دہشتگردی کا نشانہ بننے والے پولیس چیک پوسٹوں ٹکواڑہ ‘ہتھالہ ‘ یارک ٹول پلازہ اور تھانہ یارک کا دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں