42

ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ پنجاب کا دورہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے چنیوٹ کا دورہ کیا۔سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا وزٹ کیا۔مریضوں کو دی جانے والی طبعی سہولیات کا جائزہ لیا۔ہسپتال کے مختلف وارڑ میں صفائی ستھرائی کو بھی چیک کیا۔ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔بعد ازاں ڈاکٹرز و سٹاف سے میٹنگ کے دوران ضروری احکامات جاری کئے اور ہسپتال انتظامیہ کو صحت سہولت پروگرام کے تحت مریضوں کا فری علاج کرنیکی ہدایات بھی کئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں