11

ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا پولٹری فیڈ ملز کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے گزشتہ دنوں ضلع فیصل آباد کی مختلف کیٹل اور پولٹری فیڈ ملز کا اچانک دورہ کیا اور پنجاب اینیمل فیڈ سٹف اینڈ کمپائونڈ فیڈ ایکٹ2016 کے نفاذ کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے فیڈ مل کے مختلف سیکشنز، لیبارٹری سہولیات،فیڈ مل آپریشنل میکا نز م، سٹوریج کپیسٹی اور سٹوریج طریقہ کار کا معائنہ کیا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے فیڈ مل مالکان کو ہدایات جاری کیں کہ فیڈ ایکٹ2016 کے نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے جانوروں کے لئے معیاری اور بہترین خوراک تیار کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں