72

ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنیوالا بے نقاب

گوجرہ(نامہ نگار)ڈائریکٹ تاریں لگا کربجلی چوری کر نے والے کے خلاف قانون حرکت میں آگیا۔معلوم ہواہے کہ فیسکوٹاسک فورس نے دوران چیکنگ شریف ٹائون کے حمادفلک کے بجلی میٹر کو چیک کیاتووہ واپڈاکی مین لائن میںڈائریکٹ تاریں لگا کربجلی چوری کا مرتکب پایاگیا جس پر افسران نے اس کا میٹر اتارکر اپنے قبضہ میں لے لیااور اس کے خلاف تحریری طور پرتھانہ سٹی پولیس کو آگاہ کیا جنہوں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں