42

ڈار IMFکو قائل کرنے میں ناکام

اسلام آباد(بیوروچیف)وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کو اہداف میں نظرثانی کیلئے قائل کرنے میں ناکام ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جنیوا کانفرنس کے دوران آئی ایم ایف حکام سے نظرثانی کی درخواست کی تھی، آئی ایم ایف حکام نے سائیڈ لائن ملاقات میں وزیر خزانہ کو اہداف پورے کرنے پر زور دیا۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل اہداف پورے کئے جائیں، قرض کی اگلی قسط کیلئے مذاکرات سے قبل اہداف پورے کئے جائیں۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد کی صورتحال کے باوجود آئی ایم ایف اہداف میں نظرثانی نہیں چاہتا، اہداف پورے کئے بغیر آئی ایم ایف پروگرام مکمل نہیں ہوسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں