30

ڈالرز کی قلت سے ادویات کا بحران سنگین ہو گیا

اسلام آباد(بیوروچیف)ملک کے معاشی حالات خراب ہونے کی وجہ سے حکومت نے درآمدات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ جس کی وجہ سے دیگر صنعتوں کی طرح ادویات بنانے والی صنعت بھی شدید مشکلات کا شکار ہے کیونکہ بیرون ملک سے ادویات بنانے کے لئے خام مال کی درآمدات میں کمپنیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں ادویات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔فارما سوٹیکل کمپنیوں نے ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کے خدشے کااظہارکردیا ۔ ذرائع کے مطابق بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے کے باعث ادویات کا خام مال درآمد کرنے میں ادویات ساز کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث جان بچانے والی ادویات کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں