کراچی (بیوروچیف)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر کے درمیان فرق ایک بار پھر بڑھ رہا ہے، جس سے ایک بلیک مارکیٹ بن رہی ہے جہاں ڈالر بہت زیادہ قیمت پر خریدا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب روپیہ مضبوط ہو رہا ہے۔انٹربینک میں پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں3فروری کی کم ترین سطح 276.58 روپے سے بڑھ کر 259.99 روپے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 268 روپے پر بند ہوا۔تاہم بلیک مارکیٹ میں مقامی کرنسی اب 300 روپے فی ڈالر تک نمایاں طور پر زیادہ قیمتوں پر دستیاب ہورہی ہے۔بینکرز کا کہنا ہے کہ روپیہ اس لیے مضبوط نہیں ہوا کہ حکومت یا مرکزی بینک زر مبادلہ کی شرح پر اثر انداز ہورہے تھے بلکہ یہ درآمدات کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے کی اجازت نہ دینے کی سخت پالیسی کی وجہ سے تھا۔
46