21

ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں پراظہارتشویش

فیصل آباد(پ ر) فیصل آباد چیمبر آف سما ل ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر میا ں منیر احمد نے روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈ ا لر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بیرو نی قرضوں میںاربوں روپے مزید اضافہ ہوگا جبکہ ڈالر مہنگا ہونے سے صنعتوں میں استعمال ہونے والا درآمدی خام مال مہنگا ہوگا جس سے صنعتی شعبہ پر مزید مالی بوجھ بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں استحکام کیلئے اقدامات کیے جائیں کیونکہ مضبو ط معاشی پالیسیوں سے ہی ملکی معیشت مستحکم ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں