27

ڈاکخانہ چنیوٹ میں غبن کے دو ملزمان کو 38/38 سال قید ڈیڑھ کروڑ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپیشل جج سنٹرل فیصل آباد سرگودھا ڈویژن راجہ پرویز اختر نے تھانہ ایف آئی اے کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکخانہ چنیوٹ میں غبن میں ملوث دو ملزمان کو 38، 38 سال قید اور مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ ایک ملزم پوسٹ ماسٹر سید اقبال حسین شاہ کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔ واقعات کے مطابق چنیوٹ پوسٹ آفس کے چپڑاسی (نام نہاد پنشن کلرک) فیصل اعجاز اور پوسٹل کلرک اورنگزیب ساقی نے اپنی تعیناتی کے دوران فوجی ملازمین کے پنشن واجبات میں خردبرد کرتے ہوئے تقریباً 48 لاکھ روپے کا فراڈ کیا یہ فراڈ عرصہ 2010ء سے 2016ء کے دوران کیا گیا۔ محکمانہ انکوائری میں ملزمان کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔ فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان فیصل اعجاز اور اورنگزیب ساقی کو 38،38 سال قید بامشقت اور 75،75 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، مذکورہ ملزمان کو گرفتار کر کے سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا، وکیل سرکار کے فرائض سید علمدار شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے ادا کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں