14

ڈاکوؤں نے پولیس کو بے بس کردیا،آج پھر83مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں آج پھر ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی83 سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 7خواتین اور3نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ شاداب پلی کی زینب بی بی کی بیٹی(ر) کو نامعلوم ملزمان، گلفشاں موڑ کے قریب سمیرا کی بیٹی(س) کو نامعلوم ملزمان، غلام محمد آباد کے علاقہ گول مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان مسرت کی بیٹی (م) کو گاڑی میں ڈال کر لے گئے، سرگودھا روڈ کے علاقہ اکبر چوک کے جواد کی اہلیہ (س) کو نامعلوم، چک جھمرہ کے علاقہ102ج ب کی روبینہ بی بی کی بیٹی(ع) ، فیکٹری ایریا کے علاقہ مدینہ ٹائون کے محمد سلیم کی بیٹی(ر) ، سمندری کے علاقہ168گ ب کی حنا بی بی کی بیٹی(ر) کو تنظیم وغیرہ نے اغواء کر لیا۔ رضا آباد کے علاقہ اناسی کے حیدر کا بھائی کاشف، جڑانوالہ کے علاقہ100گ ب کے فرمان کا بھائی عثمان، سمندری کے علاقہ وقاص انورکا بھائی شہزاد گھر سے ڈیوٹی پر گئے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ زرعی یونیورسٹی کے قریب ابو بکر سے لیپ ٹاپ، سوتر منڈی کے حسین احمد چاولہ کے دفتر سے ساڑھے تین لاکھ چوری، راجباہ روڈ پر عافیہ تنویر سے جھپٹا مار کر پرس، ضلع کچہری گیٹ کے قریب امیر حمزہ سے جھپٹا مار کر فون، بائو والہ کے شاہد کے گھر سے 3بکرے چوری، فیصل ٹائون میں عمران کے گھر سے سامان چوری، عید گاہ روڈ پر عثمان سے جھپٹا مار کر 5لاکھ کا فون،محلہ قدرت آباد کے عبدالمنان سے 40ہزار و فون، کبوتراں والا چوک کے قریب بلال سے 60ہزار و فون، لیاقت ٹائون کے عمیر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ،نقدی ، سامان چوری، ڈوگر بستی کے قریب یاور عباس سے70ہزار ،طلائی چین، چن ون روڈ پر شاہد سے جھپٹا مار کر فون، چین ون روڈ پر حسان تیمور سے جھپٹا مار کر فون، جلوی مارکیٹ کے قریب عبدالمنان سے نقدی و فون، ایڈن گارڈن کے قریب عاصم سے موٹر سائیکل چھین لی، کینال روڈ لائلپور گیلریا کے قریب نواز کی اہلیہ سے جھپٹا مار کر پرس، ہجویری ٹائون کے محمد علی سے 40ہزار و فون، گلستان کالونی کے شہزاد طارق سے 10ہزار و فون،خان ماڈل کالونی کے طاہر سے 20ہزار و فون، امین ٹائون کے وقار احمد سے15ہزار و فون،204چک روڈ پر نذیر احمد سے نقدی و فون، امین ٹائون کے عبدالرحمن سے نقدی و فون، 8ج ب کے قریب عارف کے گھر سے 9بکرے،95ہزار و فون چوری، نلکہ کوہالہ کے قریب محمد علی سے45ہزار و فون، بائی پاس سروس روڈ پر سفیان سے 4ہزار و فون، 119ج ب کے نعیم سے موٹر سائیکل، شوگر موڑ کے قریب اسد سے 13ہزار و فون،186ر ب کے بلال کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 115ج ب کے نواز سے20ہزار ، طلائی انگوٹھی، 165ر ب کے شہباز کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،260ر ب کے ارشد سے 2بکرے،محمد نگر کے ندیم سے جھپٹا مار کر فون، ستیانہ روڈ پر ڈاکٹر جمشید سے30ہزار و فون، دارالعلوم فوارہ چوک کے باہرحسن جاوید سے 8ہزار و فون، ناصر نگر کے گلزار کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ ستارہ کالونی کے زبیر سے 1لاکھ و فون، خادم چوک سمن آباد کے قریب حذیفہ سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’81 ج ب کے وقاص کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور بہن کے جہیز کا سامان لوٹ لیا’ 39 ج ب کے بابر علی کی حویلی سے بکرے’ روشن والا کے قریب اظہر علی سے 1لاکھ’ فون’ پل دسوہہ کے قریب سہیل سے 25ہزار’ فون’ 534 گ ب کے شہامند کے ڈیرہ سولر سسٹم چوری’ 118گ ب کے عثمان کے گھر کا صفایا’ جڑانوالہ سردار مارکی کے قریب شفیق سے 38ہزار’ فون’ 644 گ ب کے آصف سے نقدی’ فون چھین کر تشدد کا نشانہ بنایا’ 436 گ ب کے علی شیر’ 435گ ب کے وزیر خان کے ڈیروں سے مویشی چوری’ 39گ ب کے امجد علی سے 45ہزار’ فون’ 563 گ ب کے قیصر محمود سے 85ہزار’ فون’ 109رب کے اسحاق سے 60ہزار’ فون’ رحمت ٹائون کے ذیشان کی دکان سے سامان چوری’ 266رب کے نعیم سے 46ہزار’ فون’ قصبہ تاندلیانوالہ کے ظفر اقبال کا گھر لوٹ لیا’ 545گ ب کے تنویر سے نقدی’ فون چھین لیا۔ دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں سیشن کورٹ سے جمشید’ ریلوے روڈ سے محمد بلال’ پریس مارکیٹ سے شوکت علی’ ضلع کچہری سے عمران’ امین پور بازار سے وقاص’ محمد ذیشان’ ڈی گرائونڈ سے ارسلان’ محمدیہ کالونی کے نوید’ وحید پارک سے ارحم’ باغ والی پلی کے ابوہریرہ’ جناح پارک کے محمد علی’ خان ماڈل کالونی کے اکرم’ نیاموآنہ منڈی سے مرتضیٰ علی’ وارث پورہ کے افضال’ امین پور بنگلہ کے ظفر اقبال’ نیو عاصم ٹائون کے محمد ناظم’ بٹالہ کالونی حمید چوک سے شہباز’ 122 گ ب کے اشرف’ 69رب کے فہد’ 97رب کے عرفان اور دیگرکی موٹرسائیکلیں’ رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں