54

ڈاکوئوں نے ات مچا دی ‘ مزید 32 وارداتیں ‘مزاحمت پر شہری لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں سرگرم ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں نے ات مچا دی’ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 32 وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے زیورات’ نقدی اور قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو گئے جبکہ مزاحمت پر محنت کش کو گولی مار کر لہولہان کر دیا، پولیس تلاش وبسیار کے باوجود سماج دشمن کو پکڑنے میں ناکام۔ تفصیل کے مطابق سدھوپورہ کے قریب ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر محنت کش حبیب کو گولی مار دی گئی، نشاط آباد کے علاقہ 6 ج ب کے قریب مسلح ڈاکو شہری صابر حسین کو یرغمال بنا کر کار’ نقدی اور فون چھیننے کے بعد نہر کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔ نشاط آباد کے علاقہ ریاض الجنہ کے رہائشی ڈاکٹر عدنان خان نیازی کے گھر داخل ہونے والے 3 مسلح ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر کمرہ میں بند کر کے گھر کی تلاشی لیتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پیپلزکالونی کے علاقہ طارق آباد کے قریب شہری محمد عاشر سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے’ فون چھین کر فرار ہو گئے، مدینہ ٹائوں جٹاں والا چوک کے قریب محمود الحسن سے نقدی’ فون چھین لیا گیا’ سرگودھا روڈ کے علاقہ اشرف آباد کے قریب محمد ارشد سے نقدی’ فون’ صدر کے علاقہ سہگل سٹی میں مبین سرور کے گھر داخل ہونے والے 5 مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر لے گئے’ سمن آباد کے علاقہ عیدگاہ روڈ پر سلطان چوک کے قریب عمیر حسین سے سوا لاکھ روپے’ فون چھین لیا گیا’ 442 گ ب کے رہائشی حاجی محمد مالک کے ڈیرہ پر آنے والے مسلح افراد سات لاکھ سے زائد مالیت کے مویشی ٹرک پر لوڈ کر کے فرار ہو گئے، 21 گ ب کے نواح میں محمد ظہیر سے نقدی’ فون’ 99 گ ب کے قریب ثاقب سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 631 گ ب کے محمد اکرم سے گھر کے قریب سے 65ہزار روپے’ فون’ 75 رب کے قریب اعظم حسین سے مسلح ڈاکو 30لاکھ روپے مالیت کی کار چھین کر فرار ہو گئے، بھوآنہ بازار سے محمد حسن سے نقدی’ فون’ شہباز ٹائون کے قریب طارق بشیر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ شاداب کالونی کے قریب ابوبکر رحمان سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل’ 90ہزار روپے اور فون چھین لیا گیا’ جی سی یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب طالبہ ماہ نور فاطمہ سے ڈاکو موبائل فون چھین کر لے گئے’ الیاس پارک کے قریب شہزادہ کامران سے 40 ہزار روپے’ فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ اقبال ٹائون سے سلمان خان کی کار اور کوہ نور پلازہ سے عمر حیات’ گٹ والا کے قریب جاوید فرید’ مدینہ ٹائون سے عبدالغفار’ بولیدی جھگی کے حسن جہانگیر’ فرید آباد سے ظہور علی’ کچہری بازار سے عثمان شریف’ امین پور بازار سے محمد عمیر’ 233 رب کے عنصر’ پروین میرج ہال اے بی سی روڈ سے اصغر علی’ گلبرگ کے علاقہ انندپورہ سے سبحان ناظر’ رحمان کالونی سے محسن علی کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے، علاوہ ازیں ملت ٹائون کے علاقہ حق باہو چوک کے محمد نعیم کی دکان کے تالے توڑکر 70عدد گھی کی پٹیاں چوری کر کے فرار ہوگئے’امام بارگاہ کے قریب حسین منظورکا موبائل فون’ نقدی ‘گلبرگ کے علاقہ عبدالقیوم کا بجلی میٹر’غلام محمد آباد بی بلاک کے انوارالحق کا بجلی کا میٹر’کوکیانوالہ بابرکالونی کے بختاور عباس کی دکان کے تالے توڑکر نقدی موبائل فونز اورکمپیوٹرز چور لے کر فرار ہوگئے’پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں اور ڈاکوئوں کے گروہوں کوپکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں