19

ڈاکوئوں نے تین گھر، تین دکانیں اورلیپر کوریئر کی گاڑی لوٹ لی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں کے مسلح گروہ نے 3 گھروں’ 3 دکانوں اور لیپرڈ کورئیر کی گاڑی کو لوٹ لیا’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ ایکس بلاک کے رہائشی عبدالسمیع’ سمن آباد کے ماجد خلیل اور 133 گ ب کے رہائشی راشد محمود کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، جبکہ کوکیانوالہ چکی چوک میں محمد علی’ شادی پورہ میں یٰسین اور 126 رب میں منیر احمد کی شاپس پر آنے والے مسلح افراد دن بھر کی سیل اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں لیپرڈ کوریئر کمپنی کے ڈرائیور پرویز نے بتایا کہ وہ پارسل لیکر راجہ چوک جا رہا تھا کہ جب وہ مقبول روڈ پر پہنچا تو نامعلوم مسلح افراد نے گھیر لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ روپے’ موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں