گوجرہ(نامہ نگار)آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوئوں نے دودھ فروش سے ہزاروں روپے چھین لئے ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر272ج ب کاسہیل علی دودھ سپلائی دے کر واپس گائوں جارہاتھاکہ چک نمبر343ج ب کے قریب اسے موٹر سائیکل سوارتین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے52ہزارروپے لوٹ لئے اور کامیاب واردات کے بعد فرارہوگئے ۔تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے۔
