28

ڈاکوئوں نے قصاب سے 810 کلو گوشت چھین لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ ٹول ٹیکس کے قریب ڈاکوئوں کا مسلح گروہ قصاب نوید احمد سے گن پوائنٹ پر 810 کلو گوشت اور سامان چھین کر فرار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز دن دیہاڑے ڈاکوئوں کے گروہ نے ستیانہ روڈ پر سرراہ گوشت لینے کے بہانے نوید قصاب کی دکان پر آئے اور اسلحہ کے زور پر 810 کلو بچھڑے کا گوشت رکشہ پر لے کر فرار ہو گئے جبکہ ان کے ساتھی کافی دیر تک قصاب کے پاس کھڑے رہے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو وہ موقع سے فرار ہو چکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں