53

ڈاکوئوں نے مزید چار گھر لوٹ لئے ،علامہ اقبال کالونی میں نوجوان کو گولی مار دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں کے مسلح گروہ نے مزید چار گھر لوٹ لئے جبکہ علامہ اقبال کالونی میں مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر لہولہان کر دیا، مضروب کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، علامہ اقبال کالونی کا رہائشی 35سالہ حسن ولد لطیف سحری کے وقت دہی لینے جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوئوں نے گھیر لیا، فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ 209 رب میں ڈاکوئوں کا چار رکنی گروہ یکے بعد دیگرے رانا سرور اور عظمت رفیق کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 15لاکھ کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چھین کر لے گئے۔ اسطرح اسلام پورہ میں عامر شہزاد کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکوئوں نے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی۔ علاوہ ازیں نشاط آباد کے علاقہ 129 ج ب میں تابعدار اختر کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر کے بھاری مالیت کی نقدی’ زیورات اور قیمتی سامان چھین لیا، جاتے ہوئے گھر سے موٹرسائیکل بھی لے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں