جڑانوالہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے k.B وندا ملز کے سیلز سے ڈیڑھ لاکھ چھین لئے مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کر دیا،تفصیلات کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد کا رہائشی تصور k B ونڈا ملز میں سیلز مین کا کام کرتا ہے گزشتہ روز چک نمبر 71 گ ب سے ڈیرھ لاکھ روپے کی ریکوری لیکر واپس آ رہا تھا کہ تھانہ صدر کی حدودِ چک نمبر 109 گ ب لنک روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک کر ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لئے جبکہ مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی ہونیوالے تصور کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔
