54

ڈاکوئوں نے گولیاں مار کو نوجوان کو لہولہان کردیا

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ جھپال کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر لہولہان کر دیا، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا ہے، پولیس اتھرے ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ بتایا جاتا ہے کہ 72 ج ب گلالی پور کا رہائشی 42سالہ عبدالرزاق ولد حبیب موٹرسائیکل پر ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر آ رہا تھا جب وہ 73 ج ب جھپال کے قریب پہنچا تو دو مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر سب کچھ حوالے کرنے کا کہا، رقم چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا، پولیس اتھرے ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں