72

ڈاکوئوں نے 5خواتین سے پرس چھین لئے ، مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار دیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈاکوئوں کے جھپٹا گروہ نے سرراہ 5خواتین سے پرس چھین لئے جبکہ مزاحمت پرنوجوان کوگولی مار کر بری طرح زخمی کردیا پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی ۔تفصیل کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ فاروق آباد میں اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مارکے دوران مزاحمت پرنعمان نامی نوجوان کوگولی مار کربری طرح زخمی کردیا مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا۔علاوہ ازیں کارڈیالوجی ہسپتال کے باہرموٹرسائیکل سوار ڈاکونے اسکی اہلیہ سے پرس چھین لیا سرگودھا روڈ کے علاقہ مصطفی آباد کے رہائشی مرزابلال کی ہمشیرہ سے پرس،سلیمی چوک ستیانہ روڈ پر اویس سے فون چھین کرفرار ہوئے۔پیپلزکالونی کی سلمیٰ بی بی ،نسرین بی بی ، چن ون روڈ پر رکشہ کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ جھپٹا گروپ پرس چھین کرفرار ہوگئے ،علاوہ ازیں ڈی گرائونڈ کے قریب الماس بی بی سے سرراہ پرس چھین لیاگیا پولیس ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں