فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں سرگرم ڈاکوئوں کا جھپٹا مارگروہ 3خواتین سمیت 8افراد سے پرس اورفون چھین کر فرار ہوگیا پولیس مذکورہ گروہ کوپکڑنے میں ناکام،شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، بتایا جاتا ہے کہ چن ون روڈ پرخریداری کیلئے آنیوالی خاتون مہرالنساء سے موٹرسائیکل سوارڈاکو جھپٹا مارکر پرس،ملت روڈ پر کھجورا والا باغ کے قریب محسن اقبال کی اہلیہ سے سرراہ پرس چھین لیا، 215ر۔ب کی آسیہ عالم سے ڈاکو جھپٹا مارکر قیمتی فون چھین کرلے گئے، جڑانوالہ روڈ پر الشفاء ہسپتال کے قریب رمضان سے فون،پیپلزکالونی کے علاقہ چھوٹی ڈی گرائونڈ کے قریب سید سیف اللہ سے سرراہ فون، عبدالرشید غازی چوک کے قریب شفیق الرحمن سے پرس، جھال چوک پل کے قریب یونیورسٹی سے واپس آنیوالے طالبعلم مالک علی سے جھپٹا مارکرفون،بٹالہ کالونی کے علاقہ حسیب شہید کالونی کے قریب ڈاکوئوں نے شہری بابر علی سے سرراہ قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
