40

ڈاکوئوں کی فیصل آباد میں آج پھر سنچری ‘مزاحمت پر 2افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں سرگرم ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں نے آج پھر وارداتوں کی سنچری مکمل کرتے ہوئے لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر بری طرح لہولہان کر دیا، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ بدھ بازار کے قریب ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر شہزاد اور الیاس گارڈن ڈوگر چوک کے قریب تنویر کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، شیخ کالونی میں عثمان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ محمدپورہ میں اظہر سعید سے ایک لاکھ 63ہزار روپے’ فون’ قائم سائیں دربار کے قریب طارق محمود سے موٹرسائیکل’ نقدی’ ولی پورہ میں عقیل سے 20ہزار روپے’ دانش سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ امین پارک میں شہزاد سے نقدی’ فون’ ربوہ کا رہائشی عابد حسین ڈالہ پر مویشی لوڈ کر کے آ رہا تھا کہ جب وہ 51 ج ب کے قریب پہنچا تو ڈاکو ڈالہ چھین کر لے گئے، 7 ج ب کے قریب گلزار سے نقدی’ فون’ سفیان ٹائون کے قریب ڈاکوئوں نے اکرام الحق کی فیملی کو لوٹ لیا’ 198 رب میں سعید سے نقدی’ فون’ باوا چک کے قریب سجاد’ ڈائیوو روڈ پر ندیم احمد’ غازی آباد میں علی رضا سے نقدی’ فون چھین لیا’ 16 ج ب کے قریب رشید سے 87ہزار روپے’ فون’ مغل پورہ میں راشد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ جھمرہ روڈ پر حماد علی سے نقدی’ فون’ سنت سنگھ والا پھاٹک کے قریب بلال سے نقدی’ فون’ سیشن کورٹ جڑانوالہ کے قریب علی سے نقدی’ فون’ گلشن عزیز کے قریب تصور احمد سے نقدی’ فون’ 63 گ ب میں انوار الحق سے 20ہزار روپے’ فون’ 352 گ ب کے قریب مسعود سے سوا لاکھ روپے’ 108 گ ب کے قریب سجاد احمد سے نقدی’ فون’ 380 گ ب کے قریب شفقت ابراہیم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 26 گ ب میں شہزاد سے 30ہزار روپے’ فون’ 193 رب کے قریب وحید طارق سے 27ہزار روپے’ فون’ 205 رب کے قریب اشفاق احمد سے نقدی’ فون’ 109 رب کے اظہر سے 60ہزار روپے’ فون’ 266 رب کے شاہد سے نقدی’ فون’ 75 ج ب میں زمیندار عبدالحمید کے ملازم کو باندھ کر بھاری مالیت کے مویشی چھین لئے گئے’ 96 رب میں ندیم مسیح سے 34ہزار روپے’ فون’ 593 گ ب کے احمد بلال سے اڑھائی لاکھ روپے’ فون’ 497 گ ب کے رہائشی ممتاز بی بی کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے۔ 172 گ ب میں غلام مرتضیٰ سے 20ہزار روپے’ فون’ 170 گ ب میں عمران سے نقدی’ فون’ حسیب شہید کالونی کے قریب جنید محبوب’ 253 رب میں پرویز اختر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 203 رب سے طیب حسن سے 50ہزار روپے’ فون’ العزیز ہوٹل کے قریب سلیم سے نقدی’ فون’ 67 ج ب کے قریب یوسف سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 72 ج ب کے ہارون سے نقدی’ فون’ 67 ج ب کے سرفراز سے موٹرسائیکل’ ستیانہ روڈ پر نعمان حیدر شاہ سے ایک لاکھ روپے’ فون اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں لوٹ لیے گئے جبکہ شاداب کالونی سے شیخ فہد’سیف آباد سے بابر حسین’رشید آباد سے عظیم’گلبرگ سے عبدالوحید’فیض آباد میں منیر کی دکان’217ر۔ب میں ظفرعلی کی دکان’کبوتراں والا چوک سے شفیق’جمیل پارک سے علی بادشاہ ‘گلبرگ ٹائون سے رضوان’کلیم شہید پارک سے عمران’عامر’چھوٹی اناسی سے تنویراحمد’119ج ب میں اقبال’ملت ٹائون سے احمد’157ر۔ب میں سہیل’مصطفی آباد میں عظیم خان’عاطف اقبال’بولیدی جھگی کے نوید’کریسنٹ گرائونڈ سے جمیل احمد’احمد آباد سے نعیم اختر’ملت روڈ سے آصف’سوشل سکیورٹی ہسپتال سے ندیم’ہاکی سٹیڈیم سے ناصرعلی’کوہ نورسٹی سے خرم زاہد’افغان آباد سے جعفر’65گ ب کے منصوراحمد’قصبہ تاندلیانوالہ کے حسن علی’کریم ٹائون سے علی خان’فوارہ چوک سے سرفرازاحمد’ماڈل بازار سے آصف’سمن آباد کے نصیر’سیٹلائٹ ٹائون سے نسیم’67ج ب کے عرفان’جوہلہ پل کے قریب فرحان’ستیانہ روڈ پر رضا’کھرڑیانوالہ سے بلال’239ر۔ب میں محمد حسن’251ر۔ب میں محمد احمد اور دیگر شہریوں کوموٹرسائیکلوں سے محروم کردیاگیا۔علاوہ ازیں سیف آباد میں ممتاز کے گھر کا صفایا’ عبداﷲ گارڈن کینال روڈ کے فیصل ریاض شیخ کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ اسلام پورہ میں صدی احمد کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے’ 74 گ ب کے سلیم کے ڈیرے سے لاکھوں کے مویشی چوری ہو گئے’ اڈا مرید والا میں عمیر کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری ہو گیا’ 138 گ ب کے پیراں دتہ کے ڈیرے سے مویشی لے اُڑے اور دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں