فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 62 سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے مالیت کے زیورات’ نقدی’ قیمتی موبائل فون’ موٹرسائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کو پکڑنے میں یکسر ناکام ہو گئی، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ تفصیل کے مطابق طارق آباد کے قریب ڈاکو موٹرسائیکل سوار شہری شاہ نواز گل سے جھپٹا مار کر فون چھین کر لے گئے، ساہیانوالہ کے قریب ابوبکر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 190 رب کے قریب اسلم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ سرگودھا روڈ کے علاقہ نلکہ کوہالہ کے قریب عدیل سے نقدی’ فون چھیننے کے بعد مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کر دیا، ملت ٹائون کے علاقہ میں ڈاکٹر محمد ارشد کا گھر لوٹ لیا، ملت روڈ پر نورپور کے قریب امجد اقبال سے نقدی’ فون’ نورپورہ کے قریب عبدالرزاق سے 17ہزار’ فون، منصورآباد کے قریب ثاقب سے 25ہزار روپے’ فون، ملک پور کے نواح میں شفیق سے 3 لاکھ روپے’ موبائل فونز چھین لیے گئے، برکت پورہ کے قریب رحمان اکبر سے نقدی’ فون’ سمندری روڈ 5نمبر سٹاپ کے قریب محمد نعیم سے نقدی’ فون چھین لیا گیا’ 243 رب کے شاہد سے نقدی’ فون’ 81 گ ب کے تیمور سے نقدی’ فون’ 293 رب کے اظہر کی دکان پر آنے والے ڈاکو دن بھر کی سیل اور ساڑھے سولہ لاکھ بلڈنگ میٹریل کا سامان لے گئے’ 275 ج ب کے طاہر فیاض سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 245 رب کے ندیم حیدر کی دکان لوٹ لی گئی’ 67 ج ب کے قریب تصور حسین سے موٹرسائیکل’ نقدی’ ٹی اینڈ ٹی کالونی سے منیب احمد سے نقدی’ فون’ سید والہ روڈ پر محمد صدیق سے 2لاکھ روپے’ فون’ ہائوسنگ کالونی کے بابر رحمان سے 40 ہزار’ فون’ 39 گ ب ڈاکخانہ کے قریب علی نواز سے نقدی’ فون’ 378 گ ب کے آصف سے موٹرسائیکل’ نقدی’ پنڈی عیسیٰ کے طارق محمود سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 193 رب کے قریب الماس سے نقدی’ 193 رب کے معین سے 20ہزار روپے’ فون’ 210 رب کے زین سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 97 رب کے نعیم اختر سے نقدی’ فون چھین لیا گیا، 405 گ ب کے امتیاز حسین سے 50ہزار روپے’ فون’ 509 گ ب کے امجد علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ نئی سمندری کے لطیف سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ سول ہسپتال سے قمبر علی’ کارخانہ بازار گول صابن والا سے یونس’ ٹی بی ہسپتال کے باہر سے اویس شہباز’ حمید پارک سے فیصل محمد’ جمیل پارک سے عبداﷲ مشتاق’ محمدی پارک سے سجاد’ سنت پورہ سے آغا غلام حسین کی موٹرسائیکلیں’ جھنگ بازار سے غلام شبیر کا رکشہ’ کلیم شہید پارک سے اشرف’ علی رضا’ ناصر کالونی سے ممتاز علی’ کوکھووال سے سکندر حیات کی موٹرسائیکلیں’ رضا آباد چکی چوک سے عامر کا موٹرسائیکل رکشہ’ 189 رب کے صداقت اﷲ خاں’ صدیق آباد سے عابد علی’ چباں روڈ سے محمد حیدر’ گلستان کالونی سے ذیشان اسلم’ منصور آباد سے عبدالستار’ ستیانہ روڈ خضرا مسجد کے باہر سے جنید شاہد’ ڈی گرائونڈ سے اندریاس’ مدینہ پارک سے ارشاد’ بابر چوک سے پرویز’ گٹ والا پارک سے طارق محمود’ پہاڑی والی گرائونڈ سے آصف گوہر’ ڈوگرانوالہ روڈ سے احتشام’ المدینہ کمرشل مارکیٹ سے فیضان احمد’ سمن آباد کے علی رحمان’ 388 گ ب کے حسن کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے۔ جناح کالونی سے کاشف کی دکان سے نقدی ‘فون’کورونانک پورہ روڈ سے فہد عارف سے نقدی’ اقبال پورہ عیدگاہ چوک سے گھرکے تالے توڑکر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اورسامان چورلے گئے’جناح کالونی روڈ سے شبیر کے گھر سے بجلی کا میٹر’202ر۔ب گٹی کے یٰسین کے گھرکے باہر سے چور سامان لے گئے ‘بٹالہ کالونی کے فہد خاور کے گھر سے بارہ لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات نقدی’آئسکریم چوک کے عامر کی دکان سے الیکٹرونک کا سامان’بٹالہ کالونی کے سجاد کے گھر کی ملازمہ صفائی کے بہانے گھر کا صفایا کر گئی’علامہ اقبال کالونی کے شکیل کا بجلی کا میٹر’عاصم ٹائون کے امین کے گھر کا صفایا کردیاگیا’غلہ منڈی کے آڑھتی چوہدری غلام حسین کی دکان سے اناج’گھروں کی رجسٹریاں اوردیگر سامان چور لے گئے’31ج ب کے سردار کے ڈیرے سے مویشی’پنتجن ٹائون کے دکاندار اشفاق کی دکان کے تالے توڑکر لاکھوں کے سگریٹ اوردیگرسامان چور لے اڑے’سول ہسپتال سے سہیل اعوان کالونی’35گ ب کے رضا کے ڈیرے سے مویشی ‘378گ ب کے ارشد علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کا بجلی کا سامان ‘عدیل کے گھر کا صفایا کردیا 540گ ب کے منظور حسین کے گھر کا صفایا کردیاگیا۔
32