23

ڈاکٹرثاقب منیرکا رورل ہیلتھ سنٹرکھرڑیانوالہ کا دورہ

مکوآنہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ثاقب منیر نے رورل ہیلتھ سنٹرکھرڑیانوالہ کا اچانک دورہ کیا اور ڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری،طبی مشینری کے فنکشنل ہونے اور صفائی کی صورتحال چیک کی۔انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات بھی دیکھیں اور کہا کہ علاج معالجہ کی بلارکاوٹ سروسز فراہم کی جائیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ویکسینیشن مینجمنٹ چارٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچانے میں کمی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کی اچانک انسپکشن کا عمل جاری رہے گا لہذا جملہ انڈیکیٹرز مکمل رکھیں تاکہ کسی قسم کے ایکشن کی نوبت نہ آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں