فیصل آباد(پ ر)فیصل آباد چیمبر آف کا مرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد کی رہائش گاہ خیابان گارڈن سرگودھا روڈ میں محفل نعت کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیمبر کے صدر ڈاکٹر خرم طارق کے علاوہ پو لٹری کی صنعت سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک اور درود و سلام کے بعد معروف نعت خوانوں یٰسین اجمل چشتی اور زبیر اسحاق نے محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خرم طارق نے اس روحانی محفل کے انعقاد پر ڈاکٹر سجاد ارشد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج کے مصروف کاروباری ماحول میں اس قسم کی تقریبات سے دلی اور روحانی سکو ن ملتا ہے۔ ڈاکٹر سجاد ارشد نے تقریب کے شرکا کا شکریہ ادا کیا جبکہ چیمبر کے صدر ڈاکٹر خرم طا ر ق نے تقریب کی انتظامیہ میں انعامات تقسیم کئے۔ آخر میں دعائے خیر کے ساتھ یہ محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔
