26

ڈاکٹر اشفاق کو MS سول ہسپتال کا اضافی چارج مل گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری صحت نے ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد کے پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اشفاق کو ایم ایس کا اضافی چارج دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے پی ایم او ڈاکٹر اشفاق احمد کو 3 ماہ کیلئے بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد تعینات کر دیا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر غلام سرور کو بطور ایم ایس کا اضافی چارج دیا گیا تھا جوکہ واپس لے لیا گیا۔ ڈاکٹر محمد اشفاق نے چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں