7

ڈاکٹر سید عطاء الرحمن کا حضرت عائشہ صدیقہ گرلز کالج کا دورہ

لاہور(بیوروچیف)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر سید عطاالرحمن کا پاکستان ماڈل ایجوکیشنل انسٹی ٹیویشن فاونڈیشن (PMEIF) کے زیر انتظام جانکی دیوی جمعیت سنگھ میٹرنٹی ہسپتال ایبٹ روڈ کا دورہ ۔ سیکرٹری بور ڈفرید اقبال بھی ان کے ہمراہ موجود تھے چیئرمین بورڈ نے لیبارٹری اور مختلف شعبوں کا دورہ کیا ۔سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے چیئرمین کو ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے بریفنگ دی۔ چیئرمین بورڈ کا کہنا تھاکہ جانکی دیوی ہسپتال کو مزید بہتر اور جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ نے ہسپتال میں موجود مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا ۔ مریضوں نے چیئرمین بورڈ کا شکریہ ادا کیا اور ملنے والی تمام سہولیات سے آگاہ کیا ۔دوسری جانب چیئرمین بورڈ ڈاکٹر سید عطاالرحمن نے حضر ت عائشہ صدیقہ گرلز کالج اور نواز شریف ماڈل ہائی سکول کا دورہ کیا جہاں کالج پرنسپل ڈاکٹر صائمہ مشتاق ، پرنسپل نواز شریف سکول نزہت نزیر نے انکا استقبال کیا ، طالبات نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے،اس موقع پر ایڈمن آفیسر (PMEIF) محمد نعیم اور ذیشان رمضان گورسی بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔ چیئرمین بورڈ نے دورہ کے دوران فن خطاطی کے خوبصورت فن پاروں کی نمائش دیکھی یہ فن پاروں کی نمائش کا اہتمام ایک ماہ پر مشتمل اردو اور عربی کیلی گرافی کی ورکشاپ کے اختتام پر کیا گیا تھا ۔چیئرمین بورڈ نے فن پاروں کی نمائش دیکھنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری روایات کو جدید عہد میں متعارف کروانے کے لئے فن خطاطی کو مضبوط کرنا چاہئے۔چیئرمین بورڈنے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا طلبا و اساتذہ سے ملاقات کی اورتعلیمی نصاب کیحوالے سے سوالات بھی پوچھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں