صفدرآباد(نامہ نگار)ڈاکٹر صادق علی ارشد ایم بی بی ایس گزشتہ روز اپنی مدت ملازمت پوری کرنے پر ریٹائر ہو گئے۔ان کے اعزاز میں محکمہ ہیلتھ کے ملازمین نے ایک شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا اور ان کی سروس پوری ہونے پر ریٹائرمنت کے موقع پر ضیافت دی۔جس میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور دیگر عملہ نے بھرپور شرکت کی۔تقریب مین ڈاکٹر صادق علی ارشد نے کہاکہ سروس پوری ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔
