کمالیہ(نامہ نگار) ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریب 19 فروری کو ہو گی۔ تقریب پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام منعقد ہو گی. علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات اور تحریک کے کارکنان شرکت کرینگے تفصیل کے مطابق قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریب 19 فروری کو کائنات ریسٹورنٹ میں منعقد ہو گی. تقریب پاکستان عوامی تحریک کمالیہ کے زیر انتظام منعقد ہو گی جس میں ایم این اے ریاض فتیانہ، پروفیسر ملک اختر اعوان سیکرٹری نشرو اشاعت و ہیڈ سوشل میڈیا سنٹر پنجاب پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے تاحیات رفیق کیپٹن(ر) سعادت حسنین خان کھرل بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے۔
26