فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے104سردار عابد ظفر دھاریوال نے اپنے حلقہ میں عوامی رابطے تیز کر دیے سیاسی سماجی شخصیات کی طرف سے مکمل حمایت کی یقین کے بعد اپنی سیاسی اننگز شاندار انداز میں کھیلنی شروع کردی گارڈر محلہ محلہ غازی آباد رحمت سدھوپورہ میں ذوہیب عمیر ملک منظور رحمانی طاہر شفیع ریحان میاں شہروز حنان مستان اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے حمایت کا اعلان کردیا سردار عابد ظفر دھاریوال نے مزید کہا جیت اور ہار میرے اللہ کے پاس ہے میں الیکشن کے بعد اپنے حلقہ کی عوام اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے ساتھ کھڑا رہوں گا یہ بات انہوں نے ایک کارنر میٹنگ سے کیا انہوں نے مزید کہا این اے104میرا اپنا حلقہ ہے آپ لوگوں کے مسائل میرے مسائل ہیں اور ان کے یقینی حل کا وعدہ کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا میں پوری زندگی اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے نظریہ کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا اور ان کی کو گھر گھر پہنچاتا رہوں گا بہت جلد پاکستان میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں مصطفوی معاشرہ قائم ہو کر ہی رہے گا۔
