32

ڈاکٹر محمدعابد خان RPO فیصل آباد تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب نے ریجنل پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی کو تبدیل کر کے ان کی جگہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد عابد خان کو آر پی او فیصل آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جو آئندہ چند روز میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لینگے۔ یاد رہے کہ نئے تعینات ہونیوالے آر پی او ڈاکٹر محمد عابد خان قبل ازیں سی پی او فیصل آباد کے عہدے پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں