ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)پی پی 108میں سابق ناظمین اور پی پی 109بوڑیوال کے بڑے دھڑے نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ،این اے 100میں پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری ،تفصیلات کے مطابق پی پی 108کے علاقہ 68ج ب سے سابق نائب ناظم چوہدری زاہد فاروق گجر،66دھاندرہ کے سا بق نائب ناظم چوہدری اسلم گجر،شہزاد کسانہ ،ماسٹر زاہد گجر نے ساتھیوں سمیت ڈاکٹر نثار احمد جٹ اور رانا آفتاب احمد خاں کی حمایت کا اعلان کر دیا ،پی پی 109کے 50بوڑیوال کے بڑے دھڑے حکیم پیر عبدالرسول قادری ،پیر عطا الرسول قادری ،صالح معاز غلام قادر ،فوجی عمر حیات،لالہ بدرمنیر،حاجی مقصود ،ڈاکٹر محمود چوہدری،محمد آصف قادری و دیگر نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا جس سے حلقہ این اے 100میں تحریک انصاف کا پلڑا بھاری ہو گیا۔
