41

ڈاکٹر نثار جٹ کی عمران سے ملاقات ‘ NA-100 کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)ڈاکٹر نثار جٹ کی عمران خان سے ملاقات حلقہ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال،الیکشن کی تیاری کیلئے کوششیں تیز کرنے کا حکم تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد جٹ کی چیرمین عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کے دوران این اے 100کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی چیرمین نے حلقہ میں ڈاکٹر نثار احمد جٹ کی محنت اور کام کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور الیکشن کی تیاری کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت دی کہ این اے 100میں عوام سے رابطے تیز اور مشکلات میں عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کیلئے کوششیں اور خدمت کا مشن جاری رکھے عوام کی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہے عمران خان سے ملاقات میں میاں فرخ حبیب اور فواد چوہدری بھی موجود تھے ڈاکٹر نثار احمد جٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کا لیڈر ہے چوروں لٹیروں نے تو پاکستان کی عوام کو بھوک اور افلاس کے علاوہ کچھ نہیں دیا غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا آئندہ الیکشن میں جیت تحریک انصاف کی ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں