ڈجکوٹ(نامہ نگار)کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے !ڈجکوٹ میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی ڈے منایا گیا اور دن بھر عملہ نے سخت محنت کرکے شہر کو صاف ستھرا کر دیا شہر کے مرکزی بازاروں شاہراہوں اور کھمبوں پر لگی فلیکسز بھی اتار دی گئیں تھانہ ڈجکوٹ اور سکول کے باہر قائم تجاوزات ختم گرا دیں ، شہر کی داخلی اور خارجی سڑکوں کو صفائی کے بعد پانی سے دھویا گیا ٹراما سںٹر اور دیگر سرکاری اداروں کے باہرلگے گندگی کے ڈھیر اٹھوا دیئے گیے چند گھنٹوں میں شہر دلہن کی طرح خوبصورت نظر آنے لگا سماجی تنظیموں نے نئے اسسٹنٹ کمشنر صدر اور مقامی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ہے اب دیکھنا یہ ہے یاد رہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ صفائی ستھرائی کی منظم کاوش سامنے آئی ہے۔
21