39

ڈجکوٹ میں ڈاکو راج بر قرار ‘ مسلح ڈکیت گینگ ایک اور گھر کا صفایا کرگیا

ڈجکوٹ(نامہ نگار)ڈجکوٹ میں ڈاکو راج برقرار ، مسلح ڈکیت گینگ ایک اور گھر کا صفایا کر گیا ، شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی موبائل فون بھی چھین لیا گیا ، واقعات کے مطابق ایس ایچ او الیاس بیگ بھی جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہو چکا ہے دو یوم ڈکیتی کی بڑی واداتیں ہو چکی ہیں گزشتہ شب نواحی گائوں 255رب میں ڈاکوئوں نے دھاوا بول دیا اور رانا جرار کے گھر میں دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے گھر سے منسلک حویلی میں ملازم کو رسیوں سے باندھ دیا اور نقدی وغیری لوٹ کر گھر کی چابیاں مانگنے لگے ملازم نے شور مچایا تو اہل محلہ جاگ گیے اور ڈاکو فرار ہو گئے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے ایک اور واردات میں لماں پنڈ کے قریب واحد نامی شہری سے موبائل فون نقدی اور بائیک چھین لی جبکہ رہنما مسلم لیگ ن ڈجکوٹ عمران گجر کی حویلی سے دوران واردات پچاس ہزار کا سامان چوری کر لیا گیا اہل گائوں سراپا احتجاج ہیں پولیس ہیڑلگا کر سردی انجوائے کرنے میں مصروف ہے ایس ایچ او الیاس بیگ لاو لشکر کے ساتھ پڑاو ڈال کر بھی شہریوں کے جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں