30

ڈجکوٹ پولیس کی کارروائیاں ‘ شراب کی بھٹیاں برآمد ‘ 2ملزم گرفتار

ڈجکوٹ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ الیاس بیگ کی دبنگ کاروائی ، شراب کی بھٹیاں برآمد، منشیات فروش گرفتار کرکے 150 لٹر شراب برآمد کر لی ،تفصیل کے مطابق ایس ایچ او ڈجکوٹ الیاس بیگ نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر چک نمبر 269 رب میں جھاڑیوں میں چھپ کر شراب کشید کرنے والے صغیر عباس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 80 لٹر شراب اور شراب کشید کرنے والا سامان برامد کر لیا جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران 269 رب میں گھر میں شراب کشید کرنے والے علی اکبر کو گرفتار کر کے 70 لٹر شراب اور دیگر سامان برامد کر لیا دونوں ملزمان عرصہ دراز سے شراب پیتے اور فروخت کرتے تھے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں