29

ڈرائیور نے ناکہ لگائے ڈاکوئوں پر ٹرک چڑھا دیا

کندھ کوٹ(نامہ نگار)صوبہ سندھ کے ضلع کندھ کوٹ کے علاقے تنگوانی میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ٹرک ڈرائیور نے ڈرائیور نے 3 ڈاکوں کوکچل دیا جن میں سے 2ہلاک جب کہ تیسرا زخمی زخمی ہوگیا۔ سندھ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کندھ کوٹ کے علاقے تنگوانی کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے وین میں ڈکیتی کی کوشش کی۔تنگوانی پولیس نے کہا کہ لوٹ مار کے دوران ایک ٹرک ڈرائیور نے ڈاکوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔تنگوانی پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکو اپنے ساتھیوں کی لاشیں اور زخمی کو اپنے ہمراہ لیکر موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے کہا کہ حادثے کے بعد وین الٹ گئی اور وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں