47

ڈرائیونگ سیکھنے والا نوجوان راجباہ میں گرکر جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)ٹریکٹرکی ڈرائیونگ سیکھنے والانوجوان راجباہ میں گر کرجاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر338ج ب کا22عبداللہ اورچک نمبر337ج ب کا20سالہ حماد ٹریکٹر کی ڈرائیونگ سیکھ رہے تھے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے ٹریکٹر بے قابو ہوکرراجباہ گر گیاجس کے نتیجہ میں وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے۔اور شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے عبداللہ موقع پرہی جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔شدید زخمی حماد کورورل ہیلتھ سنٹرنواں لاہور سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعدالائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں