66

ڈرامہ خدااور محبت 4کے مرکزی کردار کیلئے عمران عباس کا بڑا انکشاف

لاہور (شوبز نیوز) ڈرامہ سیریز ”خدا اور محبت” کے چوتھے سیزن میں مرکزی کردار کے متعلق عمران عباس کا نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔عمران عباس ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت’ کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچے اور حال ہی میں ان کی نئی بھارتی پنجابی فلم ‘جی وے سوہنیا جی’ بھی ریلیز ہوئی ہے۔اداکار سے ایک تازہ انٹرویو میں ‘خدا اور محبت4’ میں کام کرنے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس بات کا فیصلہ پروڈیوسر کرتے ہیں کہ مرکزی کردار کس نے کرنا ہے۔انہوں نے انکشاف کیاکہ بلاک بسٹر ڈرامے کے نئے سیزن کیلئے ہارون کادوانی اور فیروز خان کا نام زیر غور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں