چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ کی نئی کیبنٹ کا پہلا اجلاس ڈسٹرکٹ بار روم میں منعقد ہوا جس میں آئندہ سال میں کروائے جانیوالے کاموں کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا، خصوصی طور پر جوڈیشل کمپلیکس کے حوالے وکلائبرادری میں نئے چیمبرز کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور اس بات پراتفاق کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو مل کر چیمبرز کیلئے زیادہ سے زیادہ جگہ رکھوائی جائے تاکہ ہر وکیل کو چیمبر میسر ہو سکے اور مستقبل میں آنے والے نئے وکلا کو بھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اجلاس میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ رائے منیر ظفر سنگرا، سیکرٹری جنرل شاہد یعقوب چوہدری، سینئر لائرز میاں احمد نواز فہیم ایڈووکیٹ، چوہدری اشرف محمود گجر ایڈووکیٹ، فضل حسین کالرو ایڈووکیٹ، میاں عرفان حسین نیکوکارہ، میاں اسد نثار بھٹی ایڈووکیٹ،ریاض لنگڑیال ایڈووکیٹ، سید صابر حسین بخاری و دیگر نے خطاب کیا۔
41