37

ڈسٹرکٹ بار الیکشن ، ایگزیکٹو ممبران بلا مقابلہ کامیاب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات 2024-25 میں ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ کامیاب ہو گئے، چیئرمین الیکشن بورڈ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری عبدالسلام ایڈووکیٹ نے انتظامیہ کمیٹی کے کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کر دی، جس کے مطابق ملک الطاف حسین کھوکھر ایڈووکیٹ’ رانا محمد طیب خان منج ایڈووکیٹ’ ملک محمد طیب اقبال ایڈووکیٹ’ محمد عامر منور ایڈووکیٹ’ رانا محمد رئوف ایڈووکیٹ’ طارق محمود بلوچ ایڈووکیٹ’ محمد اطہر چوہدری ایڈووکیٹ’ محمد فاروق چوہان ایڈووکیٹ’ اسامہ عباس سید ایڈووکیٹ اور مس صوفیہ نواز ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ جبکہ صدر کی نشست کیلئے 4 امیدواروں’ نائب صدر کیلئے بھی چار امیدوار’ سیکرٹری کی سیٹ کیلئے 6 امیدواروں’ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ فنانس سیکرٹری کی نشست کیلئے دو خواتین امیدوار مدمقابل اور لائبریری سیکرٹری کی نشست کیلئے 5 امیدواروں کے مابین مقابلہ 13جنوری 2024ء کو ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں