چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی چنیوٹ کے سالانہ انتخابات،گرینڈ الائنس کی الیکشن سے قبل بڑی کامیابی،گرینڈ الائنس نے بارہ گھنٹوں میں تین گروپ اپنے نام کرلئے تفصیلات کے مطابق گرینڈ الائنس نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن 2024ـ25کیلئے اپنی تیاریوں کو تیزی سے بڑھاتے ہوئے اور محنت کی وجہ سے پیس لائیزر فورم ” یونائیٹڈ لائیرز فورم اور کھوکھر وکلاء گروپ جھنگ روڈکو اپنے ساتھ ملایا لیا تینوں گروپوں نے امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ ملک فضل حسین کالرو امیدوار برائے جنرل سیکرٹری مہر سرفراز ہرل سمیت پورے پینل کی حمائت کا اعلان کردیااس موقع پر سید صابرہ شاہ،میاں اسد نثار بھٹی، صدر بار منیر ظفر سنگرا،جنرل سیکرٹری شاہد یعقوب”عرفان الحق پوری، چوہدری خاور گجر ” میاں عرفان نیکوکارہ”ہیپی شاہ اور رانا ندیم ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء بھی ہمراہ تھے آخر میں امیدوار برائے صدر ملک فضل حسین کالرو اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری مہر سرفراز ہرل نے حمائت کرنے والے وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔
